31 مئی 2020
تازہ ترین
فوجی عدالتوں بارے بیان پر قائم ہوں ، رانا ثنائ

فوجی عدالتوں بارے بیان پر قائم ہوں ، رانا ثنائ

، یہ قوتیں پاناما اور عمران خان کے ذریعے نواز شریف کو ہٹانا چاہتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ جن قوتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگایا وہی قوتیں ہماری مقبول لیڈر شپ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، یہ طاقت سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ اسی قوت نے نواز شریف کو جلاوطنی کی سزا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قوتیں عمران خان کے ذریعے نواز شریف کے پیچھے ہیں لیکن یہ پہلے بھی ناکام ہوئیں اور اب بھی ناکام ہونگی، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید سازشیں کر رہے ہیں ، یہ لوگ عوامی سطح پر میاں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے ملکی ترقی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، پاناما کا ڈرامہ اور اسلام آباد لاک ڈائون بھی ایک سازش تھا۔ ان کی سازشوں سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ان لوگوں کو ہم عوامی کٹہرے میں لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟