26 ستمبر 2018
تازہ ترین
فل کریم دادھ گلوکوز اور انسولین میں مددگار

برطانوٰی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہا  بغیر چکنائی والا دودھ  شوگر کی بیماری کے خطرات کو بڑھا دیتا۔ جدید تحقیق میں  3 ہزار سے زائد افراد کا 15 سال تک مشاہدہ کیا گیا جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ جن لوگوں نے فل کریم دودھ سے تیار کردہ مختلف  اشیائ استعمال کیں ان میں شوگر کی بیماریوں کے امکانات ان افراد کے مقابلے میں 46 فیصد کم تھے جو اس دوران بغیر بالائی کے دودھ استعمال کرتے رہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ  فل کریم دودھ  جسم میں گلوکوز اور انسولین کو متوازن رکھنے میں مدد گار ہوتا ہے اور زیادہ چکنائی والے دودھ سے بنی غذائیں انسان کو زیادہ دیر تک بھوک سے دور  رکھنے میںمدد دیتی ہیں جس کے باعث  ایسے افراد کم کلوریز کھاتے ہیں۔ چکنائیاں جگر اور جسم کے دیگر مسلز کے ساتھ براہ راست کام کرتی ہیں جس سے مسلز کی غذا کو ہضم کرنے کی صلاحیت  اور بھی بڑھ جاتی ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟