15 نومبر 2018
فلپائن ،وین میں بم دھماکا،10افراد ہلاک

فلپائن کے جنوبی علاقے میں ایک وین میں بم دھماکا ہوا ہے جس سے فوجیوں اور شہریوں سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جنوب میں واقع باسیلان جزیرے کے شہر لمیتان کی چیک پوسٹ پر فوجیوں نے تلاشی کے لیے وین کو روکا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 5فوجی اہلکار اور 4 عام شہری شامل ہیں،جبکہ واقعے میں وین ڈرائیور کا تعلق ابو سیاف گروپ سے بتایا جارہا ہے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟