15 نومبر 2018
فلپائنی لڑکی کے پیٹ پر چپکے اضافی بازو

 ایک 14 سالہ فلپائنی لڑکی کے جسم پر اس کے جڑواں بہن یا بھائی کے دو بازو چپکے ہیں اور ان پر موجود انگلیوں کے ناخن بھی بڑھتے ہیں جنہیں وہ باقاعدگی سے کاٹتی بھی ہے۔ فلپائن کے شہر لیگان کی رہائشی ویرونیکا کے سینے اور پیٹ پر دو اضافی بازو چپکے ہوئے ہیں جن کے سرے گوشت کے لوتھڑے کی طرح لٹکے رہتے ہیں ۔ ایک بازو میں کچھ انگلیاں بھی ہیں جن کے ناخن بڑھنے پر انہیں کاٹا جاتا ہے اور لڑکی ان کی صفائی بھی کرتی رہتی ہے۔ ویرونیکا نے بتایا کہ پہلے یہ بازو بہت چھوٹے تھے لیکن اب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ویرونیکا ماں کے پیٹ میں تھی تو اس کا جڑواں بہن یا بھائی مکمل طور پر نمو پذیر نہ ہوا اور اس کے بعض اعضا اس کے جسم سے جڑے اور انہی کے ساتھ وہ اس دنیا میں آئی تھی۔ ویرونیکا شدید مشکل میں ہیں کیونکہ اتنے وزن کے ساتھ چلنا مشکل تر ہورہا ہے جبکہ ان سے انتہائی بدبودار مواد بھی خارج ہوتا رہتا ہے اور اکثر ان کا لباس خراب ہوجاتا ہے۔ ویرونیکا کی والدہ دوران حمل ڈاکٹروں سے بھرپور رابطہ نہ کر سکیں لیکن وہ دو جڑواں بچوں کی امید کر رہی تھیں۔ اس کے برخلاف جڑواں خود ایک طفیلیہ بن کر ان کی بیٹی سے پیوست ہوگیا اور اب اس کے جسم کا حصہ بن چکا ہے۔ اس کے بعد اب پڑوسیوں اور مخیر حضرات نے ویرونیکا کیلئے رقم جمع کی ہے جو تھائی لینڈ جاکر اپنا آپریشن کرائیں گی۔ تھائی لینڈ کے ایک سرجن نے کہا ہے کہ ایک سادہ آپریشن سے ویرونیکا کے اضافی بازوئوں کو نکال باہر کیا جاسکتا ہے اور وہ بہت جلد یہ آپریشن انجام دیں گے۔ فلپائنی ماہرین نے بھی اس آپریشن کی کامیابی کی نوید سنائی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟