14 نومبر 2018
تازہ ترین
 فلم کی تشہیر کیلئے مایا علی کے خوبصورت انداز

خوبرو اداکارہ مایا علی اپنی آنے والی فلم  طیفا ان ٹربل کی تشہیر بھرپور انداز میں کر رہی ہیں اور اس دوران ان کا فیشن اور سٹائل دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اداکارہ نے فلم کی تشہیر کے لیے آنیہ فواد کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کا انتخاب کیا، جن میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے فیشن کے جدید انداز کو ترجیح دی اور وہ روایتی ملبوسات میں کم ہی نظر آئیں۔ فلم کی تشہیر کے دوران ایک موقع پر انہوں نے سیاہ نیٹ کے پھولدار سکرٹ کے ساتھ سفید شرٹ زیب تن کی، ساتھ ہی مشہور برانڈ گوچی کی بیلٹ بھی ان کے لباس میں نمایاں تھی۔ مایا نے فلورل سکرٹ کے ساتھ ہائی پومز ہیلز کو ترجیح دی جس نے مجموعی طور پر ان کے سٹائل کو چار چاند لگا دیئے۔ مایا کے مغربی طرز کے رنگین پینٹ شرٹ لباس نے بھی مداحوں کو خوب متاثر کیا، جس میں انہوں نے پیلے رنگ کی بوٹم  پینٹ کے ساتھ آسمانی رنگ کی شرٹ زیب تن کی۔ اداکارہ لاہور کے بعد اب دبئی کے دورے پر ہیں، اس دوران بھی انہوں نے منفرد سٹائل اپنایا اور چست سکرٹ کا انتخاب کیا، جس کے ساتھ کئے گئے برائون سموکی آئی میک میں وہ ہر بار کی طرح دلکش دکھائی دیں۔ واضح رہے کہ فلم طیفا ان ٹربل20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا فلم بینوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اس فلم میں مایا علی اور علی ظفر نے مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟