16 نومبر 2018
تازہ ترین
فلم فیئر ایوارڈزٴعا مر خان بہترین اداکار عالیہ بھٹ بہترین فنکارہ قرار    

ان ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ رشی کپور کو فلم کپور اینڈ سنز کے لیے ملا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ شبانہ اعظمی کو فلم نیرجا کے لیے ملا۔فلم دنگل کے لیے ہی بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ نتیش کمار کو ملا۔بیسٹ میل ڈبیو دلجیت دوسانج کو فلم اڑتا پنجاب کے لیے ملا جبکہ بہترین فیمیل بیسٹ ڈبیو ریتیکا سنگھ قرار پائیں۔یاد رہے کہ پاکستانی سنگر راحت فتح علی کے ساتھ ساتھ عاطف اسلم کو فلم ٴرستمٴ کے گیت ٴتیرے سنگ یاراٴ اور قرة العین بلوچ کو فلم ٴٴپنکٴٴ کے گیتٴٴکاری کاریٴٴ کے لیے نامزد کیا گیا تھا جو کہ ان کی پہلی نامزدگی تھی۔ جبکہ گزشتہ برس فلم ٴخوبصورتٴ کے لیے ٴبیسٹ میل ڈبیوٴ کا ایوارڈز حاصل کرنے والے اداکار فواد خان کو اس سال فلم فیئر میں فلم ٴکپور اینڈ سنزٴ میں ٴمعاون اداکارٴ کے طور پر نامزدگی ملی تھی۔تاہم کوئی بھی پاکستانی اس بار ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔بیسٹ پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ٴاے دل ہے مشکلٴ کے لیے ارجیت سنگھ کو ملا۔نیہا بھاسن کو بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ملا۔اس سے قبل راحت فتح علی خان نے انڈیا کے فلم فیئر ایوارڈز میں نامزدگی کو اعزاز قرار دیا تھا تاہم اپنی مصروفیات کی بنا پر وہ اس میں شرکت نہیں کر سکے۔ایوارڈز میں شرکت کے لیے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے راحت فتح نے کہا کہ ٴفی الحال تو ہم یہاں بہت مصروف ہیں۔ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ہمارے شوز ہیں۔راحت فتح علی نے بتایا کہ یہی سیزن ہوتا ہے۔ ہمارے لوگ اتنے معصوم ہیں کہ پہلے ہماری دستیابی کی تاریخ معلوم کرتے ہیں اس کے بعد اپنے بچوں کی شادی کی تاریخ طے کرتے ہیں۔راحت فتح علی کا گیت ٴجگ گھومیاٴ بالی ووڈ فلم ٴسلطانٴ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس گیت کی مقبولیت کی وجہ سے اسے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟