24 اپریل 2019
تازہ ترین
فلم رانگ نمبر2 کا ٹیزر جاری

فلم رانگ نمبر2 کا ٹیزر جاری

نیلم منیر اور سمیع خان کی فلم رانگ نمبر2 کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ 2015 میں ریلیز ہوئی رومینٹک کامیڈی فلم رانگ نمبر سیریز کی دوسری فلم  رانگ نمبر2 کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔  ٹیزر کو دیکھ کر کہانی کا اندازہ کرنا تو مشکل ہے لیکن اس بار بھی یاسر نواز نے فلم میں کامیڈی کا تڑکہ لگایا ہے جو یقیناً لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔ فلم کے سیکوئل میں بھی پہلی فلم کی طرح اداکار جاوید شیخ اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے لیکن اس بار مرکزی اداکاروں میں دانش تیمور اور سوہائے علی ابڑو کی جگہ نیلم منیر اور سمیع خان کی فریش جوڑی کو کاسٹ کیا گیا، جبکہ دیگر کاسٹ میں یاسر نواز، ان کے بھائی دانش نواز، ثنا فخر، نیر اعجاز، شفقت چیمہ اور محمود اسلم شامل ہیں۔ؤ فلم میں نیلم منیر ہمیشہ کی طرح بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ سمیع خان کے ساتھ ان کی جوڑی شائقین کو بے حد پسند آئے گی۔ رانگ نمبر2 کی ہدایات یاسر نواز نے دی ہیں اور حسن ضیا نے اسے پروڈیوس کیا ۔فلم  عید الفطر کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟