21 نومبر 2018
تازہ ترین
فلسفہ اقبال پر عمل پرا ہوکر ہم پاکستان کو اصل مقام دلا سکتے ہیں،  وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان نے  یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  آج کے دن تمام اہل وطن شاعر مشرق کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، علامہ اقبال کے افکار اور سوچ نے اُمید کے چراغ روشن کیے، علامہ اقبال نے مسلمانانِ  برصغیر کو ایسے وقت راستہ دکھایا جب وہ منزل کا سراغ کھو چکے تھے، انہی چراغوں نے منزل اور راستے کی  نشاندہی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے، فرقہ واریت، نظریاتی انتہاپسندی جیسے معاملات پر اقبال کی سوچ آج بھی مشعل راہ ہے، علامہ اقبال نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیشگوئی کی جن کا ہمیں آج سامنا ہے، علامہ اقبال کے نزدیک عمل ہی زندگی ہے، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد، اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی، علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دُنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتاہے، خودی کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے سے ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اصل مقام دلا سکتے ہیں،  موجودہ حالات کا تقاضا ہے ہم فکر اقبال پر عمل کر کے  دُنیا کو کردار کی روشنی سے منور کریں، عظیم مفکر کی فکر کو اجاگر کرنے کے لیے  حکومتی سطح پر خصوصی پروگرامز کے اہتمام کی ہدایت کی ہے،  اسکولوں، کالجز اور تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟