22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
فلسطینیوں کی شہادت، ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو ملک بدر کر دیا

ترکی نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال میں درجنوں افراد کی شہادت پر احتجاجاً اسرائیلی قونصل جنرل کو ملک بدر کر دیا۔ترکی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی طرف سے بدھ کو جاری رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فلسطینی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کے جواب میں کیا گیا ہے جس میں 60 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 2700سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی قونصل جنرل کو ایک مدت کے لئے ترکی چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ترکی نے ایک اور اقدام کے تحت تل ابیب میں تعینات اپنے سفیر کو مشاورت کے لئے وطن واپس بلا لیا ہے۔ درایں اثنائ اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں تعینات ترک قونصل جنرل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟