22 ستمبر 2018
تازہ ترین
فصلوں بارے ادارے کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ  

وفاقی حکومت نے لائیو  سٹاک اور فصلوں کے فروغ کے لئے 45کروڑ60لاکھ روپے کی لاگت سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ  کر لیا ۔ منصوبے کا مقصد جینیٹک انجینئرنگ کے ذریعے فصلوں اور لائیو سٹاک کی پروڈکٹویٹی میں اضافہ، آلودہ پانی کی صفائی اور ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی پر کام کرنا ہے، 3 سالہ منصوبے پر 45کروڑ 60لاکھ روپے لاگت آئے گی جو ملک میں لائیو سٹاک، فصلوں اور فشریز کی پیداوار میں اضافے کے لئے شروع کیا جائے گا، اس منصوبے کا بنیادی مقصد معیاری فصلوں کے حصول کے ساتھ ڈیری سیکٹر کے فروغ اور زراعت پر کام کرنے والے ادارے کی اپ گریڈیشن ہے تاکہ تحقیقی کام کو بڑھایا جا سکے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟