29 ستمبر 2020
تازہ ترین
  فرانس ،مسلم ماڈل کوداعش سے تعلق کے شبہ میں دو سال قید

  فرانس ،مسلم ماڈل کوداعش سے تعلق کے شبہ میں دو سال قید

 عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے کاستیلنا لی لیز سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ماڈل لائی تیتیا 2014 میں ہونے والے مقامی مقابلہ حسن میں دوسرے نمبر پر آئی تھی۔ عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں اسے دو سال قید اور ایک سال معطل قید کی سزا سنائی ہے۔ لائی تیتیا پر دوسرے لوگوں کو بھی داعش میں شمولیت کی دعوت دینے اور تنظیم کا لٹریچر رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ نو مسلم خاتون کے بلا اجازت بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق لائی تیتیا نے مارچ 2016 میں اسلام قبول کرکے اپنا نام کنزیٰ رکھا اور فیس بک پر داعش کی بیعت کی، بعد ازاں اس نے داعش سے رابطہ  کرکے سماجی ویب سائٹ پر اس کے حق میں پوسٹس کیں۔ کنزہ کی والدہ نے بتایا کہ 2013 میں وہ ایک بگڑی ہوئی لڑکی تھی جو شراب نوشی سمیت دیگر الٹے سیدھے کام کرتی تھی لیکن پھر اچانک اس نے اسلام قبول کرکے برقعہ پہننا شروع کر دیا۔ اس کے اسلام قبول کرنے میں قریب واقع مسجد نے اہم کردار ادا کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟