22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
فرانس ،  بارشوں اور سیلاب سے 1600 افرادبے گھر

 فرانس میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک شخص لاپتہ جبکہ سولہ سو بے گھر ہو گئے ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ سینٹ جیولین ڈیپیرولاس جو کہ سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے اس علاقے سے ایک 75 سالہ بزرگ  شہری ایک سو انیس جرمن بچوں کے ہمراہ محفوظ مقام کی جانب منتقلی کے لئے روانہ ہوا تاہم راستے میں کیچڑ میں پھنسنے کے بعد لاپتہ ہو گیا ۔ تاہم بچے محفوظ رہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے ۔ دریں اثنائ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر اس خطے میں سولہ سو افراد بے گھر ہوئے ہی ں جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟