21 جولائی 2019
تازہ ترین
فرائیڈ رائس بال ود چیز

فرائیڈ رائس بال ود چیز

اجزا  ابلے چاول ۔۔۔۔ 200گرام باریک کٹی شملہ مرچ ۔۔۔۔ ایک عد د باریک کٹے ٹماٹر(بیج کے بغیر ) ۔۔۔۔ دو عدد انڈے ۔۔۔۔ تین عدد باریک کٹے بٹن مشروم ۔۔۔۔ چار سے پانچ عدد موزریلا چیز ۔۔۔۔ ایک پیکٹ بریڈ کرمبز ۔۔۔۔ ایک پیالی میدہ ۔۔۔۔ آدھی پیالی باریک کٹے پارسلے ۔۔۔۔ 1/4گٹھی پسی کالی مرچ ۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ تیل ۔۔۔۔ تلنے کے لئے نمک ۔۔۔۔ حسب ذائقہ ترکیب پہلے پارسلے ، بٹن مشروم ، ٹماٹر اور شملہ مرچ کو اچھی طرح سے باریک کاٹ لیں ۔ ٹماٹر کے بیج نکال کر باریک کاٹیں ۔ ابلے چاولوں کے ساتھ ایک انڈا ،نمک ، پسی کالی مرچ اور تمام سبزیاں شامل کر کے ہاتھوں کی مدد سے اچھی طرح مکس کریں ۔ پھر موزریلا چیز کے چھوٹے چھوٹے کیوبز کاٹ لیں ۔ اس کے بعد چاولوں کے مکسچر کے درمیانے سائز کے بالز بنا لیں اور ان میں انگلی کی مدد سے ہلکا سا گڑھا کر کے موزریلا چیز کا کیوب رکھیں اور دوبارہ سے پیک کرلیں ۔ جب تمام بالز تیار ہوجائیں تو انہیں میدے میں کوٹ کر لیں ۔ اب ایک پیالے میں انڈا اور میدہ شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ پھر میدے میں کوٹ کی ہوئی بالز کو انڈے میں ڈپ کریں ۔اس کے بعد بریڈ کرمبز میں کوٹ کر کے کڑاہی میں گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں ۔ جب گولڈن کلر آئے تو نکال کر سرو کریں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟