25 ستمبر 2018
تازہ ترین
فخر زمان نے ایوارڈ اے پی ایس کے شہدا کے نام کر دیا 

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے دیا گیا بہترین  کا رکردگی کا ایوارڈ  سانحہ اے پی ایس کی شہدا کے نا م کر دیا  ۔ فخر زمان نے کہا کہ  قوم کے اصل ہیرو آرمی پبلک سکول کے طلبا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی  فخر زمان کو بہترین کارکردگی پر  ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں  نے ایوارڈ دینے پر  پاکستان کر کٹ بور ڈ کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ  ایوارڈ سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے طلبا  کے نام کر تے ہیں  اور یہ ایوارڈ خود پشاور میں جاکر  سکول انتظامیہ کے حوالے کریں  گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمبھتا ہوں کہ قوم کے حقیقی ہیرو ہم نہیں ہیں بلکہ وہ ہیں جنہوں نے  حصول تعلیم کے لئے  اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟