فخر زمان ایک اور اعزاز لے اڑے

زمبابوے میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان کے فخر زمان نے نیا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور افغانستان کے محمد شہزاد کے بعد کلینڈر ایئر میں500 سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔زمبابوے میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی فخرزمان کا کا بلا رنز اگلتا رہا،،آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں دھواں دھار 91رنز نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔فخر زمان نے عمر اکمل کی2010میں431 رنز کاقومی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔اور کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔لیفٹ ہینڈر بیٹسمین نی500 رنز کا ہدف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیکلینڈرایئر میں 500سے زائدرنزبنانے والے دنیاکے تیسرے بیٹسمین بن گئے،اس سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی اور افغانستان کے محمد شہزاد کلینڈر ایئر میں 500رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔فخر زمان نے اس شاندارکارکردگی کی بدولت ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین رینکنگ میں چوالیس درجہ کی جمپ لگائی اورکیریئر کی بہترین رینکنگ پوزیشن حاصل کرلی۔فخرزمان ،ایرون فنچ کے بعد دوسرے بہترین بیٹسمین بن گئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟