17 نومبر 2018
فاٹا سے 3 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی  میں شامل

 تحریک انصاف کو صدارتی انتخاب سے قبل اہم کامیابی مل گئی جب فاٹا سے تعلق رکھنے والے 3 آزاد سینیٹرز نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق فاٹا سے سینیٹر اورنگ زیب خان ، سینیٹر سجاد طوری اور سینیٹر مومن خان آفریدی نے   بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر فاٹا سے سابق ایم این اے ناصر خان اور مرزا محمد ایوب نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں تمام سینیٹرز نے ان کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، وزیراعظم نے بھی پارٹی میں شامل ہونے والے سینیٹرز کا خیرمقدم کیا،  اس موقع پر سینیٹر حاجی فدا اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے ۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟