19 جنوری 2019
تازہ ترین
 فاف ڈوپلیسی جوہانسبرگ ٹیسٹ سے باہر

 سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے ٹیسٹ سے معطل ہوگئے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں شیڈول تیسرا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ان کی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی جس کی وجہ سے ان پر 20 جبکہ باقی کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ یہ چونکہ 12 ماہ کے دوران ڈو پلیسی کی جانب سے اوور ریٹ کی دوسری خلاف ورزی ہے، اس لئے انہیں ایک میچ سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ گزشتہ برس 17 جنوری کو بھارت کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں بھی سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟