17 اگست 2019
تازہ ترین
فاسٹ فوڈ ڈپریشن کا باعث

فاسٹ فوڈ ڈپریشن کا باعث

غذا انسانی جسم کے لئے بہت اہم ہے۔ جسم کو چست و توانا رکھنے کے لئے غذائیت اور انرجی کی ضروریات ہوتی ہیں ، ایسے میں ضروری ہے کہ انسان غذائیت سے بھر خوارک کا انتخاب کرے ، اس کے لئے اہم ہے کہ پروٹین، آئرن اور نمکیات سے بھر پور خوارک کو اپنی زندگی میں شامل کیا جائے جو کہ فاسٹ فوڈ سے حاصل کرنا  ناممکن ہے۔ فاسٹ فوڈ میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں جو انسانوں میں مٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فاسٹ فوڈ کے استعمال کرنے والوں میں باقی لوگوں کے بمقابل زیادہ موٹاپا پایا جاتا ہے۔ فاسٹ فوڈ صحت کے لئے نہایت ہی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ،سائنسدانوں اور تحقیقات کے مطابق فاسٹ فوڈ انسانوں میں ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔ فاسٹ فوڈ کھانے والوں میں بہ مقابل دوسروں سے زیادہ ڈپریشن پایا جاتا ہے۔ فاسٹ فوڈ کھانے والوں میں ڈپریشن کے واقعات میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فاسٹ فوڈ جلدی نہ ہضم ہونے والی غذا ہے، اس لئے اس کا استعمال کرنے والوں کا ہاضمہ دھیما پڑ جاتا ہے اور ان لوگوں میں دل کے امراض بھی زیادہ پائے جاتے ہیں۔ برگر، چیز پیٹز اور بہت سی ایسی چیزیں فاسٹ فوڈ کی فہرست میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کی تیاریوں کے دوران ان میں ایسے اجزا کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بہت سے بیماریوں کی جڑ بنتے ہیں اور صحت کے لئے نہایت ہی مضر ثابت ہوتے ہیں جس کے نتائج ہمیں سالوں بعد دکھائی دیتے ہیں۔ کینسر، شوگر کولیسٹرول جیسی بیماریوں کا بھی ان میں شمار کیا جاتا ہے۔  ٹورنٹو یونیورسٹی کی تحقیقات کے مطابق یہ ثابت کیا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ میں استعمال کیا گیا کیمیکل انسانی خون میں با آسانی شامل ہوجاتا ہے اور اس کی بدولت کولیسٹرول کا خون میں اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی ہارمونز میں تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ فاسٹ فوڈ بچوں کی ذہنی نشوونما کو بھی متاثر کرتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟