22 ستمبر 2018
تازہ ترین
فاسٹ بائولر ربادا پر  پابندی عائد

آئی سی سی نے جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ٹیسٹ میچز کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے 22 سالہ فاسٹ بائولر نے کینگروز قائد سٹیون سمتھ کو آئوٹ کرنے کے بعد ان پر چلائے اور ان کے کندھے پر ہاتھ بھی مارا تھا۔ میچ ریفری جیف کرو نے جنوبی افریقی سیاہ فارم پیسر کگیسو ربادا پر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں تین ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیئے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے دوران 8 ڈی میرٹ پوائنٹ حاصل کر لے تو اس پر دو میچز کی پابندی عائد کر دی جائے گی اور تازہ ترین ڈی میرٹ پوائنٹس کے ساتھ ہی ربادا کے 8 ڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہو گئے ہیں ۔جس کے بعد ان پر 2 ٹیسٹ میچز  کی پابندی لاگو ہو گئی ۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے پاس ربادا کے معاملے پر آئی سی سی میں اپیل کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت ہے، اگر 48 گھنٹے کے اندر جنوبی افریقی بورڈ اپیل کرتا ہے تو پھر آئی سی سی آئندہ 48 گھنٹے کے اندر معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمشنر تعینات کرے گا جو 7 روز کے اندر کیس کو سنے گا۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟