21 نومبر 2018
تازہ ترین
 فاروق ستار کے خلاف تنظیم ایکشن لینے جارہی،کنور نوید

ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ خدشہ ہے فاروق ستار آئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جامعہ کراچی میں دعوت حلیم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستار کے خلاف تنظیم ایکشن لینے جارہی ہے، ان کے بیان تنظیم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ خدشہ ہے فاروق ستار آئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کے ساتھ چلنے والوں کاایم کیو ایم سے چلے جانا ہی بہترہے۔ متحدہ رہنما نے مزید کہا کہ نئی ایم کیو ایم بکھر نہیں نکھر رہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟