26 ستمبر 2018
تازہ ترین
فاروق ستار کو ٹکٹ کی پیشکش نہیں کی ،واوڈا

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطے کی تردید کر دی اور کہا کہ فاروق ستار کو این اے 247 سے ٹکٹ دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ کہیں ایم کیوا یم رہنما یہ نہ کہہ دیں کہ انہیں پی ٹی آئی نے عمران خان کی جگہ چیئرمین بننے کی پیشکش بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی دیہات، شہر یا گلی کی پارٹی نہیں، ہم اپنے ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں گے، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ فیصل واوڈا  نے کہا کہ فاروق ستار کا احترام اپنی جگہ مگر اس قسم کی بات میں نہ کوئی صداقت ہے اور نہ کوئی ایسی بات ہوئی ہے، اگر انہیں کوئی پیشکش ہوئی ہے تو پیشکش کرنے والے کا نام لینا چاہئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟