25 جون 2019
تازہ ترین
غیر ملکی سفارتکاروں کیلئے پاکستانی ویزا پالیسی تبدیل

غیر ملکی سفارتکاروں کیلئے پاکستانی ویزا پالیسی تبدیل

پاکستانی امیگریشن نے غیر ملکی سفارتکاروں کے لیے پاکستانی ویزا پالیسی کو تبدیل کر دیا۔ پاکستانی امیگریشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے پاکستانی ویزا پالیسی کو تبدیل کر دیا گیا، ویزا پالیسی میں تبدیلی کا مقصد سفارتکاروں کے لئے پاکستانی ویز ے کو آسان بنانا ہے۔ بیان کے مطابق غیر ملکی سفارتکاروں کو پاکستان میں ہرسال ویزا لینے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، سفارت کاروں کو پاکستان آمد کے بعد ایک ہی مرتبہ ویزا جاری ہوگا، جو سفارت کاروں کی پاکستان میں تعیناتی کی مدت کے مطابق ہو گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟