22 ستمبر 2018
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فریقین میں یہ جھڑپ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دوسری جانب دونوں فریق طویل المیعاد جنگ بندی کی کوششیں بھی کررہے ہیں۔ادھر اسرائیل کی جانب سے غزہ اور اسرائیل کے درمیان واحد تجارتی گذرگاہ  ایریز  مسلسل دوسرے روز بھی بند رکھی جس کے نتیجے میں غزہ میں سامان کی ترسیل میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایریز کراسنگ پوائنٹ پچھلے ایک ماہ تک بند رہی جس کے بعد فریقین کےدرمیان ایک جنگ بندی کی کوششیں شروع ہوئی اور اسرائیل نے یہ گذرگاہ کھول دی تھی مگر قابض فوج نے اسے دوبارہ بند کردیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ دو فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں فوجیوں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں فوج نے بھی فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔ فلسطینیوں کی فائرنگ سے اسرائیلی فوج کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا تام فلسطینیوں کی طرف سےجانی نقصان کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟