19 نومبر 2018
 غزہ پٹی کو ایندھن اور گیس کی سپلائی بند

فلسطینی علاقے غزہ میں اسرائیلی غاصب فوج کی جارحیت جاری ہے، اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر   غزہ پٹی کو ایندھن اور گیس کی سپلائی بند کر دی، اسرائیلی پابندی  سے غزہ میں توانائی کا بحران شدید ہو جا نے کا خدشہ ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ پٹی کو ایندھن اور گیس کی سپلائی بند کر دی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غزہ پٹی سے اسرائیل میں آتش گیر مادے والی پتنگوں کے حملوں کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس اسرائیلی پابندی کے نتیجے میں غزہ میں توانائی کا بحران شدید ہو جائے گا، جہاں ہسپتالوں میں بھی پہلے سے ہی توانائی کی شدید قلت ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق یہ پابندی دہشت گردی ترک نہ کرنے کے باعث لگائی جا رہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟