17 نومبر 2018
تازہ ترین
 غزہ ، حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی

 اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں حماس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے سینیئر وزیر یووال اسٹائنِٹس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت ختم کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے، حماس کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے لیکن اگر کوئی اور راستہ باقی نہ رہا، تو غزہ میں حماس کی حکومت ختم کردی جائے گی۔ اسرائیل کی سلامتی سے متعلق وزارت کے سینیئر وزیر یووال اسٹائنِٹس نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں ایک مکمل جنگ شروع کرنا نہیں چاہتا تاہم اگر کوئی اور راستہ نہ ملا تو پھر حماس کی حکومت بھی ختم کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ دنوں غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسرائیلی حکومت نے ایسے کسی معاہدے کی تردید کی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟