21 ستمبر 2018
تازہ ترین
غزہ ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 2فلسطینی شہید

اسرائیلی افواج کی براہ راست فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 2 سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی میں صیہونی فورسز نے ہزاروں فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا اور براہ راست فائرنگ کی ، جسسے 2 فلسطینی شہید اور 270 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ وزارت صحت نے دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ 250 سے زائد شہریوں کو ہسپتال لایا گیا،  جن میں خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نہایت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ غزہ پٹی پر ہزاروں تارکین وطن فلسطینی ہر جمعے کو جمع  ہو کر اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دیئے جانے کے لئے مظاہرہ کرتے ہیں۔ اپنے گھروں کو واپسی مہم کا آغاز رواں سال 30 مارچ کو یوم الارض کے موقع پر ہوا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟