28 مئی 2020
تازہ ترین
غربت سے تنگ باپ نےدوبیٹیوں کو زندہ دفنا دیا

غربت سے تنگ باپ نےدوبیٹیوں کو زندہ دفنا دیا

  خبر کے مطابق شکر گڑھ کے نواحی علاقے دین پور کا رہائشی شخص غربت سے تنگ تھا اور گزشتہ رات 2 بجے اپنی دو بچیوں کو خاموشی سے اپنے ساتھ گھر سے باہر لے گیا، جب گھر واپس آیا تو اہلیہ نے اسے بتایا کہ دونوں بیٹیاں گھر پر نہیں ہیں جس پر اس نے بتایا کہ وہ دونوں بیٹیوں کو ساتھ لے کر گیا تھا اور اس نے دونوں کو نالہ بہی کے قریب زندہ دفنا دیا ہے۔بچیوں کی ماں کی اطلاع پر جب رشتہ دار اور دیگر اہل محلہ نے نشاندہی کی گئی جگہ سے بچیوں کو نکالا تو 7 سالہ مریم دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو چکی تھی جب کہ 11 سالہ زینب کی حالت تشویشناک حالت تھی، مقامی افراد نے زینب کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شکر گڑھ منتقل کیا، جدید سہولیات کی کمی کے باعث ڈاکٹروں نے پہلے بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال اور پھر وہاں سے لاہور بھجوا دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟