26 ستمبر 2018
تازہ ترین
 غذا چبا چبا کر کھانا انفیکشنز سے بچانے میں مددگار

امریکی ماہرین نے غذا  چبا چبا کر کھانے کو مختلف انفیکشنز سے بچائو میں معاون قرار دیا ہے۔ امریکی جرنل ایمیونیٹی میں شائع کردہ ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق غذا چبا  چباکر کھانے سے نہ صرف  قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مختلف انفیکشنز سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے علاوہ ازیں یہ مسوڑھوں کے لئے بھی بہترین ورزش ہے اور دانتوں کی مظبوطی کا بھی  ضامن ہے، ماہرین کے مطابق غذا کو اچھے سے چبا کر کھانے کا معمول بنا کر  اس کے  بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں اور صحت مند اور تندرست زندگی گزاری جا سکتی ہے۔   


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟