22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
 غذائی اجناس کی درآمد میں جولائی تا جنوری 14 فیصد اضافہ

 غذائی اجناس کی درآمد میں جولائی تا جنوری 14 فیصد اضافہ

رواں مالی سال2016õ17 کے دوران غذائی اجناس اور تیل کی قومی درآمدات میں 14.38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ جولائی سے جنوری کے دوران خوراک اور تیل کی درآمدات مجموعی درآمدات  کے32 فیصد تک پہنچ گئیں۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران پٹرولیم کی  درآمدات 16 فیصد کے اضافے سے5.814 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جس کے بعد مجموعی ملکی  درآمدات میں غذائی مصنوعات کا  درآمدی بل پٹرولیم مصنوعات کے بعد دوسرے نمبر پر رہا ہے اور رواں مالی سال میں  درآمدات  میں11.7 فیصد کے اضافے سے  درآمدی بل3.4 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے۔ اسی طرح مشینری کی  درآمدات میں بھی 42.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور درآمدی بل6.846 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ مشینری کی درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی  درآمدات میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران پٹرولیم اور غذائی مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 14 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟