22 ستمبر 2018
تازہ ترین
عید کے موقع پر سینمائوں میں پاکستانی فلموں کا راج 

عید الاضحیٰ کے موقع پر مقامی سینماؤں میں تین پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔بڑی عید پر مقامی سینماؤں میں بڑی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن میں ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2، حمزہ علی عباسی اوراحد رضامیر کی  پرواز ہے جنون اورفہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی فلم لوڈ ویڈنگ شامل ہے۔ فلم  لوڈویڈنگ میں اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی جوڑی ایک بار پھر مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑنے کے لیے تیار ہے۔ نبیل قریشی کی ہدایت میں بننے والی فلم لوڈویڈنگ کی کہانی  پنجابی لڑکے راجا(فہد مصطفیٰ)اور میرب(مہوش حیات)کے درمیان محبت کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا ٹریلر اور گانے پہلے ہی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ فلمی شائقین جس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں وہ نامور اداکار حمزہ علی عباسی، احد رضامیر اور ہانیہ عامر کی فلم پرواز ہے جنون ہے۔ اس فلم میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضا میر پاکستان ایئرفورس کے جوانوں کا کردار نبھارہے ہیں فلم میں ان تینوں کرداروں کے درمیان لو ٹرئی اینگل دکھایا گیا ہے۔ فلم پرواز ہے جنون میں پاکستان ایئرفورس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیاگیاہے۔
 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟