24 اپریل 2019
تازہ ترین
 عوام کو کچھ عرصہ مہنگائی کو برداشت کرنا پڑے گا، مشیر تجارت

 عوام کو کچھ عرصہ مہنگائی کو برداشت کرنا پڑے گا، مشیر تجارت

وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی تو ہوگی اور عوام کو کچھ عرصہ مہنگائی کو برداشت کرنا پڑے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالرزاق داؤد کہنا تھا کہ ہم سبسڈیز پر زندگی گزارنے والے لوگ ہیں، چاہتے ہیں کہ حکومت سب کچھ کرے لیکن ہمیں کچھ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے، جب روپے کی قدر کم ہوتی ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے اور عوام کو کچھ عرصہ مہنگائی کو برداشت کرنا پڑے گا لیکن ہماری اولین ترجیح خسارے کو کم کرنا اور مہنگائی پر قابو پانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لوگ ٹیکس دینا نہیں چاہتے لیکن ٹیکس کے بغیر ملک نہیں چلتے جو کہ ہمیں سمجھنا ہوگا، جن اداروں کی مینجمنٹ خسارے میں ہے وہ خود بند ہوجائیں گے۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اب صرف 22 خاندان ہی کاروبار میں نہیں بلکہ 22 ہزار سے زائد کاروبار میں آچکے ہیں، پاکستان میں کاروباری صلاحیت بڑھ رہی ہے اور ملکی تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، ہمارے اقدامات سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وژن کیلئے تعلیم کے ساتھ محنت کرنی ہوتی ہے، سب سے پہلے وژن ضروری ہے، فیل ہونے سےفرق نہیں پڑتا کیوں کہ سیکھنےکو ملے گا اور آپ کامیاب ہوں گے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟