17 ستمبر 2019
تازہ ترین
 عمر  اکمل خود کا کوہلی سے  موازنہ کرنے لگے

 عمر  اکمل خود کا کوہلی سے  موازنہ کرنے لگے

پاکستانی بلے باز عمر اکمل کا ہمیشہ سے ہی مسئلہ رہا ہے کہ وہ اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالتے ہوئے اپنا موازنہ ہندوستان کے مشہور بلے باز ویرات کوہلی سے کرتے رہے ہیں۔ لاہور قلندرز کو اسلام آباد کے خلاف فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ابتدائی چار میچوں میں کچھ نہ کر سکے لیکن ایک میچ میں فتح گر اننگز کھیل کر ایک بار پھر وہ خود کو عظیم کھلاڑی سمجھنے لگے ہیں عر اکمل نے 42 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی لیکن یہ اننگز کھیل کر پاکستانی بلکے باز ایک بار پھر اپنا موازنہ ویرات کوہلی سے کرنے لگے ہیں۔عمر اکمل نے کہا کہ جب لوگ میرا کوہلی سے موازنہ کرتے ہیں تو یہ سب اعدادوشمار کا معاملہ ہے۔ کوہلی نے جب سے ڈیبیو کیا وہ نمبر تین پر کھیل رہے ہیں جبکہ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں۔ مجھے تیسرے نمبر پر کھلائیں اور کوہلی کو چھٹے نمبر پر اور پھر موازنہ کریں۔ویرات کوہلی اپنی شاندار پیشہ ورانہ اہلیت کی بنیاد پر اس وقت ہندوستان کی تینوں فارمیٹس کی ٹیم کے کپتان ہیں اور اس وقت دنیا کے سب سے بہترین بلے باز تصور کیے جاتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟