22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
عمران کی حلف برداری تقریب، کپل،سدھو،اور گواسکر مدعو

عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ 1992 کے فاتح کھلاڑیوں اور سابق بھارتی کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی وزیر اعظم کے لیے حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہوگی جس میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو اور نوجوت سدھو کو مدعو کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ورلڈ کپ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کو اسپورٹس حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا تھا، سابق قومی کرکٹرز سمیت موجودہ کپتان سرفراز احمد نے بھی بنی گالہ میں جا کر انہیں جیت کی مبارکباد دی تھی۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟