26 ستمبر 2018
تازہ ترین
عمران پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے، عامر خان

 پاکستانی نږاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان حکومت بنانے کے بعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے۔ لاس اینجلس میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی نږاد برطانوی باکسرعامر خان نے عمران خان کو پاکستان کے لئے امید کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی ، لیکن ٹریننگ کیمپ کی وجہ سے میں فوری طور پر پاکستان نہیں جاسکتا اور نہ عمران خان کی  تقریب حلف برداری میں شرکت کر سکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت بنانے کےب عد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے، ان کی اولین ترجیح معیشت بہتر بنانا ہے۔ عمران خان نوجوانوں کو پروموٹ کریں گے اور پاکستان میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے، جس کے باعث ہماری اور ہمارے خاندانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟