25 ستمبر 2018
تازہ ترین
 عمران خان کے جذبہ خیر سگالی پر سوال نہیں اٹھانا چاہئے، سدھو

 سابق بھارتی کرکٹراور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان کے جذبہ خیر سگالی پر کسی کو سوال نہیں اٹھانا چاہئے۔ سابق بھارتی کرکٹراورکانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے ضلع نارووال میں واقع کرتار پور صاحب کا راستہ کھولنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جذبہ خیر سگالی پر کسی کو سوال نہیں اٹھانا چاہئے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان ایک قدم چلا ہے تو بھارت بھی قدم اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق بھارتی حکومت کی پالیسی میں کبھی مداخلت نہیں کی ، جبکہ مذہب کے معاملے پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟