عمران خان  کی کیرالا میں سیلاب پر بھارتی حکومت کو  مدد کی پیش  کش

وز یر اعظم عمران خان نے بھارتی ریاست کیرالا میں بدترین سیلاب پر بھارتی حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کی پیش کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ریاست کیرالا کے سیلاب متاثرین کے لیے پاکستانی قوم کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کیرالہ کے سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور دعائیں ارسال کررہا ہوں، ہم سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے کسی بھی قسم کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں جو انہیں درکار ہو۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کو صدی کے سب سے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک  سیکڑوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟