17 نومبر 2018
عمران خان نیک،پاک اور پاکیزہ،سدھو

سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور کپل شرما شو کے جج نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نیک، پاک اور پاکیزہ ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو ک نے کہا کہ عمران خان بہترین لیڈر ہے، وہ ہمیشہ جوڑنے کی بات کرے گا، کبھی توڑنے کا نہیں کہے گا۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ عمران خان پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچائیں گے اور مشکل وقت میں کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے۔ عمران خان سسٹم کو کچھ دینے آیا ہے، لینے نہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟