21 جولائی 2019
تازہ ترین
عمران خان این آر او، کی رٹ لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، مریم  اورنگزیب

عمران خان این آر او، کی رٹ لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، مریم  اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان این آر او، این آر او کی جھوٹی رٹ لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ پہلے وزیراعظم ہیں جو اپنی نااہلی کی وجہ سے اپوزیشن کو کنٹینر دینا چاہتے ہیں، انہوں نے پچھلے 5 سال نواز شریف اور شہباز شریف کے نام پر سیاست کی اور انہیں اب بھی صرف نواز شریف اور شہباز شریف کا خوف ہے۔ جس طرح اپوزیشن عمران خان کی نالائقی اور عوام دشمن ذہنیت کے خلاف اکٹھی ہو رہی ہے ، اسی طرح وہ جھوٹ بولنے کے نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں لیکن اپوزیشن انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دے گی۔ وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم آپ کو آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے مسترد کررہی ہے، انشااللہ آپ خود جلد کنٹینر پر ہوں گے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے بیان سے عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی،عمران خان اپوزیشن نہیں، عوام دشمن پالیسیوں اور نالائقی کی وجہ سے پوری عوام آپ پر رو رہے ہیں، اب آپ کا جھوٹ نہیں چلے گا اب آپ کنٹینر پر نہیں ہیں، اب آپ این آر او، این آر او کی جھوٹی رٹ لگا کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کو بتائیں آپ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آر او دے چکے ہیں، قوم کو بتائیں کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کیوں نہیں شروع کراتے، پچھلے پانچ سال آپ کنٹینر پر تھے، نواز شریف اور شہباز شریف آپ کے حصے کا بھی کام کر رہے تھے، انہوں نے دہشت گردی ختم کی، بجلی کی ریکارڈ پیداوار بڑھائی اور موٹر ویز بنائیں۔ ن) لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے بنائے ہوئے کسی ایک پراجیکٹ اور منصوبے کا نام بتائیں، آپ کو نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے آپ تو اُن جیسی ایک میٹرو بھی نہیں بنا سکے، قوم کو بتائیں کہ آپ کو 350 ڈیمز بنانے تھے؟ ،آپ کے حصے کی خیبر پختونخوا کی بجلی بھی نوازشریف اور شہباز شریف نے پوری کی، قوم کو بتائیں کہ خیبرپختونخوا کی میٹرو آپ کی نالائقی کی وجہ سے ایک کھرب سے زیادہ پہنچ چکی ہے، مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، قوم کو بتائیں کہ جب میں پہاڑوں پر سرکاری ہیلی کاپٹر میں سیر ‎کررہا تھا تو شہبازشریف خیبر پختونخوا کے عوام کو ڈینگی سے بچارہا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ جیسے کئی اسپتال نواز شریف اور شہباز شریف نے بنائے لیکن عمران خان پانچ سال میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے آپریشن تھیٹر کی ٹپکتی چھت بھی مرمت نہیں کراسکے، قوم کو بتائیں کہ خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں 41 ہزار میں سے 21 ہزار انرولمنٹ کا جھوٹ بولا تھا اور جعلی اندراج کا حکم آپ نے دیا تھا،قوم کو بتائیں کہ چھ ماہ میں ہم نے 3000 ارب قرض لے کر ریکارڈ قائم کردیا ہے، قوم کو بتائیں کہ جی ڈی پی 5.8 فیصد سے کم ہوکر 3 فیصد کے قریب آگیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں، چار سال میں سب سے زیادہ افراط زر 8.5 فیصد پی ٹی آئی کی نالائقی کا ثبوت ہے، ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ 485.9 ارب روپے خسارے کا قوم کو جواب دیں،قوم کو بتائیں کہ آپ نے پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین قرض لیا ہے،گردشی قرض ہر روز ایک ارب 7کروڑ70 روپے بڑھ رہا ہے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟