10 اپریل 2020
تازہ ترین
عمران جلد ہی لمبی چھٹی پر گھر جانے والے ہیں ، مریم اورنگزیب

عمران جلد ہی لمبی چھٹی پر گھر جانے والے ہیں ، مریم اورنگزیب

 وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہوچکے ہیں،جلد ہی لمبی چھٹی پر گھر جانے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں ، یہ وزیراعظم کے بیانات کی بات کرتے ہیں ان کے تو اپنے قول و فعل میں تضاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے کے علاو ہ خان صاحب کو کچھ نہیں آتا جبکہ کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات لگانا جلسوں میں ہی مقدمے لڑنا ان کی عادت ہے۔ وزیراعظم پر کرپشن کے الزام او ر عدالتوں کے باہر عدالت لگانے والوں سے میرا سوال ہے کہ اگر آپ کے پاس نواز شریف کیخلاف ثبوت موجود ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتے ؟ اور الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کیس سے استثنی کیوں مانگا؟۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ترقی کے چلنے والے اشتہارات سے جل بھن کر باتیں تو کی جارہی ہیں مگر باتیں کرنے والے پہلے قوم کو خود بتائیں کہ ساڑھے تین سال کے عرصے میں انہوں نے قوم کیلئے کیا کیا ہے؟


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟