19 نومبر 2018
علی ظفر کیلئے پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ

نامور پاکستانی گلوکار و اداکارعلی ظفر کو لاس اینجلس میں  پرائیڈ آف پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ پاکستان کے مقبول ترین گلوکار و اداکارعلی ظفر اپنی فلم طیفا ان ٹربل کی تشہیر کے لئے لاس اینجلس میں موجود ہیں۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یونائیٹڈ فور پاکستان انڈیپینڈنس ڈے کے نام سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں 20 ہزار سے زائد شرکا موجود تھے جو پاکستان کی جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک تھے۔ تقریب میں علی ظفر نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ کر وہاں موجود شائقین کا لہو گرمایا۔ تقریب کے اختتام پر علی ظفر کو  پرائیڈ آف پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لاس اینجلس میں جشن آزادی کے حوالے سے کئی سال سے یہ  تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟