20 جولائی 2019
تازہ ترین
 علی سیٹھی امریکا کے  شہروں میں پرفارم کرنے کو تیار

 علی سیٹھی امریکا کے  شہروں میں پرفارم کرنے کو تیار

پاکستان کے نامور گلوکار علی سیٹھی نے اپنے مداحوں کو امریکا کے دورے کی خوشخبری سنا دی جہاں وہ مختلف 11 شہروں میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ علی سیٹھی نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی امریکا کا دورہ کریں گے جہاں مختلف شہروں میں منعقدہ کانسرٹ کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے نیو جرسی میں 22 مارچ کو پرفارم کریں گے، جس کے بعد وہ نیویارک میں منعقد دوسرے سالانہ پین ایشیائ سائونڈنگ فیسٹول میں لاہور بینڈ کے ساتھ پرفارم کریں گے۔ بعد ازاں گلوکار بروکلین میں 23، کینیڈی سینٹر میں 31 مارچ، شکاگو میں 5 اپریل، ڈلاس میں 6 اپریل، اوکلاہوما میں 7 اپریل، کارنیگی ہال میں 11 اپریل، سنسناٹی میں 12 اپریل، سان فرانسسکو میں 19 اپریل اور ہارورڈ میں  5 مئی کو کانسرٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ علی سیٹھی نے اپنے میوزک کیرئیر کا آغاز 2013 میں  محبت کرنے والے گانے کے کور (پرانے گانے کو نئی انداز میں گانا) کی گلوکاری سے کیا تھا ۔ انہوں نے کوک سٹوڈیو سیزن 8 میں بطور فیچر آرٹسٹ شمولیت اختیار کی ، جس کے بعد خوب مقبولیت حاصل کی، ان کے مقبول گانوں میں چن کتھاں، رنجش ہی سہی اور محبت کرنے والے سرفہرست ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟