18 نومبر 2018
تازہ ترین
عزت سے آیا ، عزت سے جائوں گا، ہاکی چیف

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہاکی میں عزت سے آیا تھا اور عزت سے ہی جائوں گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ہاکی میں عزت سے آیا تھا اور عزت سے ہی جائوں گا، قومی کھلاڑیوں کے لئے دوستوں سے ادھار پیسے لئے اور اپنا وعدہ پورا کیا، نئی حکومت ہماری کارکردگی کو پہلے جانچے پھر ہمیں ہٹانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے۔ اس موقع پر پی ایچ ایف کے سیکریٹری اولمپئن شہباز سینئر، ہیڈ کوچ راولینٹ اولٹمنز، منیجر حسن سردار، کپتان رضوان سینئر اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں پیسے سے زیادہ عزت کی اہمیت ہے، پیسوں کے معاملے پر میں نے کراچی آکر ایک ایک کھلاڑی سے بات کی، میں نے دوستوں سے پیسے ادھار لے کر کھلاڑیوں کے لئے رقم کا انتظام کیا، ان کے باقی ماندہ واجبات بھی جلد ادا کر دیں گے،  جب اور جہاں بھی ہمارے پاس پیسے آئے ہم فوری طور پر ادائیگی کر دیں گے، اس وقت 2 کروڑ روپے ادا کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہ اکہ نگراں حکومت نے منظور کردہ گرانٹ20کروڑ روپے جاری نہیں کی۔ نئی حکومت سے توقع ہے کہ وہ جلد یہ رقم ریلیز کر دے گی، نگراں حکومت کے پاس پیسے نہیں تھے اس لئے نہیں ملے، ہم نے کوئی چوری نہیں کی جو نئی حکومت ہمیں فوری ہٹا دے گی، البتہ اگر وہ ہماری کارکردگی سے مطمئن نہ ہوتو بے شک ہٹا دے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟