26 ستمبر 2018
تازہ ترین
عروسی لباس میں دلہنوں کے درمیان فٹبال میچ

روس میں عروسی لباس زیب تن کی ہوئی دلہنوں کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ نے شائقین کے دل موہ لئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں عروسی جوڑے میں ملبوس نوبیاہتا دلہنوں نے دوستانہ فٹبال میچ کھیل کر اپنی شادی کو یادگار بنا دیا۔ اس میچ کو شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ عروسی لباس زیب تن کیے پانچ پانچ دلہنوں پر مشتمل ٹیموں کے درمیان 15 منٹ کے دو ہاف کا دلچسپ مقابلہ ان کے اہل خانہ نے بھی دیکھا۔ روس کے علاقے کازان میں ہونے والے فٹبال میچ میں حصہ لینے والی دلہنوں نے کہا کہ شادی کے موقع پر تہری خوشی کا احساس ہو رہا ہے، ایک تو شادی خود زندگی کا اہم ترین موقع ہوتا ہے، لیکن ہماری شادی اس لئے بھی یادگار ہے کہ اس موقع پر ہمارے ملک میں فٹبال ورلڈ کپ جاری ہے اور دنیا بھر سے نامور کھلاڑی اور شائقین کی بڑی تعداد آئی ہوئی  ہے، ہم نے اس موقع کو مزید خوشگوار اور یادگار ترین بنانے کے لئے عروسی لباس میں فٹبال میچ کا انعقاد کیا۔ اس انوکھے میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی دی گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟