24 مئی 2019
تازہ ترین
عثمان ڈار نےخواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ ثبوت نیب کو فراہم  کردیئے

عثمان ڈار نےخواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ ثبوت نیب کو فراہم کردیئے

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے تمام ثبوت قومی احتساب بیورو  نیب  کو فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عثمان ڈار نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن  کے رہنما کی تمام غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ہے جس میں خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور وفاقی وزیر خواجہ آصف کی غیر ملکی کمپنی میں خفیہ ملازمت اور تنخواہ کا خفیہ معاہدہ بھی نیب کے حوالے کردیا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے بطور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،  وزیراعظم کے معاون خصوصی نے دعویٰ کیا کہ  اقامہ اور غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی گئی،  عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ  نیب کو فراہم کردہ ثبوت خواجہ آصف کو ایکسپوز کرنے کے لیے کافی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ  نیب حکام کے ساتھ اس معاملے پر تحقیقات میں تعاون جاری رکھوں گا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟