21 نومبر 2018
تازہ ترین
 عتیقہ اوڈھو کیس جلد میرٹ پر فیصلے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی میڈم نعیم افضل کی عتیقہ اوڈھو کیس سننے کی معذرت مستردکردی اور جلد میرٹ پر فیصلہ کا حکم دیا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی میڈم نعیم افضل کی عتیقہ اوڈھوسے دو بوتل شراب برآمدگی کیس سننے سے انکارکی تحریری معذرت مستردکردی اوریہ کیس واپس بھجواتے ہوئے جلد میرٹ پر فیصلہ کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ7سال قبل4جون2011کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے درج کیا تھا،اس مقدمہ کے اب تک 10جج تبدیل ہوچکے ہیں اور یہ کیس تاحال زیر التوا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟