21 اکتوبر 2018
تازہ ترین
عباس کو ٹیسٹ میچز تک محدود رکھا جائے، سعید

سابق ٹیسٹ آف سپنر سعید اجمل نے محمد عباس کو صرف ٹیسٹ میچز تک محدود رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عباس اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کا کامیاب ترین بائولر ہے جو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ سعید اجمل نے کہا کہ  یو اے ای کی کنڈیشنز میں ان ہی بائولرز کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں کھلانا چاہئے جو پہلے سے ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عباس اگر ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دے رہا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے دوسرے فارمیٹس میں بھی شامل کیا جائے۔ اس بات کے حق میں ضرور ہوں کہ عباس کو انگلش کنڈیشنز میں اگر ورلڈ کپ  سکواڈ کا حصہ بنایا جائے تو وہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ابھی اسے ان کنڈیشنز میں صرف ٹیسٹ ہی کھلائیں، ون ڈے میں شامل کرنا سود مند نہیں ہوگا۔ سابق ٹیسٹ آف سپنر  نے کہا کہ عباس کی جگہ اگر رومان رئیس فٹ ہوتا ہے تو انہیں ون ڈے میچز میں کھلانا بہتر رہے گا۔ انہوں نے بلال آصف کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کو ایک اچھے آف سپنر کی اشد ضرورت ہے۔ بلال کو ٹیسٹ کے لئے منتخب کرتے وقت اس کی مخالفت کی گئی کیونکہ اس نے ڈومیسٹک میں زیادہ وکٹیں نہیں لیں تھیں اور دوسرے آپشنز موجود تھے، لیکن اب اس نے خود کو منوا لیا ، تو اس کو سپورٹ کرنا چاہئے۔ بلال آصف رپورٹ ہوا تو یہ پاکستان کے خلاف سیاست ہوگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟