13 نومبر 2018
تازہ ترین
 عامر کاکپتان سے کیا وعدہ پورا کرنے کا وقت

بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ماضی میں عمران خان سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ انتخابات جیت جائیں گے تو وہ اس کا جشن پاکستان آکر منائیں گے۔ انتخابات 2013 سے قبل دورہ بھارت کے دوران عمران خان ایک تقریب میں شریک ہوئے جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمران خان سے سوال و جواب کے دوران بالی وڈ اداکار عامر خان چیئرمین تحریک انصاف کے جوابات سے بے حد متاثر ہوئے ۔ ان ہوں نے کہا تھا  کہ میری دعائیں ہیں کہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت آئے جو واقعی پاکستان کے مسائل حل کر سکے، جن کا ارادہ ہو کہ پاکستان میں خوشحالی آئے اور یہ نہ صرف پاکستان کے لئے اچھا ہوگا بلکہ ہمارے لئے بھی اچھا ہوگا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میرا دل کہتا ہے کہ آپ کامیاب ہوں گے کیونکہ آپ کئی سالوں سے محنت کر رہے ہیں، جب آپ نے اپنی جدوجہد شروع کی تھی تو کئی چیلنجز کا سامنا تھا جس پر ڈٹے رہے۔ دوسری جانب عمران خان نے بھی انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پھر آپ کو انتخابات سے قبل پاکستان آنا پڑے گا، جس پر عامر خان نے وعدہ کیا کہ  میں انتخابات سے پہلے نہیں بلکہ جب آپ جیت جائیں گے، تب پاکستان آکر اور اپنے ساتھ بہت سارے ہندوستانی دوستوں کو لاکر آپ کی جیت کا جشن منائوں گا۔ عمران خان اور عامر خان کے درمیان یہ مکالمہ 2013 کے انتخابات سے قبل ہوا لیکن 2018 کے انتخابات میں عمران خان کی جماعت نے نہ صرف بڑی کامیابی حاصل کی بلکہ عمران خان ملک کے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں عمران خان کی جیت پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے وہیں کچھ صارفین نے 5 سال قبل عامر خان کے وعدے کی ویڈیو شیئر کی اور مطالبہ کیا کہ اب وہ اپنا وعدہ پورا کریں۔ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی مسٹر پرفیکشنسٹ کو ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ اب وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا  یاد رہے کہ گلوکار علی ظفر بھی اس تقریب میں شریک تھے جس میں اداکار عامر خان نے عمران خان سے ان کی جیت کا جشن منانے پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟