21 ستمبر 2018
تازہ ترین
 عامر خان کی پارٹی میں سنی لیون کی شرکت

بالی ووڈ میں تہواروں کے موقعوں پر تقاریب کا انعقاد عام بات ہے لیکن اس کی فلم نگری میں بڑی حیثیت ہوتی ہے کیونکہ کسی اداکار کے مستقبل کا تعین ان پارٹیز میں شرکت کرنے سے ہی ہوتا ہے اور اس حوالے سے سنی لیون کا آنے والا کل بڑا تابناک نظر آرہا ہے کیونکہ وہ اب مسٹر پرفیکشنسٹ کی نظروں میں آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور ان کی اہلیہ ہر سال دیوالی کے موقع پر بھرپور پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں، جس میں بالی ووڈ کے تمام بڑی شخصیات شرکت کرتی ہیں ۔ اس مرتبہ انہوں نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ ساتھ سنی لیون کو بھی خصوصی دعوت دی۔ سنی لیون ناصرف عامر خان کی پارٹی میں شریک ہوئیں بلکہ اس موقع پر وہ اپنے شوہر ڈینیل ویبر کو بھی ہمراہ لائی تھیں۔ اس موقع پر دونوں نے بھارت کے روایتی لباس زیب تن کررکھے تھے۔پارٹی کی دعوت پر سنی لیون خوشی سے پھولے نہیں سمارہیں، ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن میں دوسروں کو خاص بنانے کی صلاحیت ہوتی ہیں اور وہ اس پر عامر خان اور کرن راؤ کی شکر گزار ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟