16 جولائی 2018
تازہ ترین
عامر خان کو کس نے دیا قرآن پاک کانایاب نسخہ

 بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کو ترک حکومت کی جانب سے  قرآن  پاک کا نایاب نسخہ ہدیہ کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان چاہتے ہیں کہ ان کی ہر فلم چین سمیت پوری دنیا میں اچھا بزنس کرے اور اسی لیے وہ آج کل  اپنی فلم  سیکرٹ سپر سٹار کی تشہیر کے سلسلہ میں ترکی میں موجود ہیں اور اپنی فلم کی پروموشن کرنے کے ساتھ  ساتھ وہاں کے کلچر سے لطف اندوز ہورہے ہیں،عامر خان نے چند روز قبل صدارتی محل میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی تھی، اس ملاقات کی تصاویر براہ راست صدارتی محل سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھیں،حال ہی میں ترک حکومت نے ایک تقریب کے دوران عامر خان کو قرآن  پاک کا نایاب نسخہ ہدیہ میں دیا ہے جسے لیتے ہوئے عامر خان بہت خوش نظر آئے، قرآن  پاک کا ہدیہ عامر خان کو ترکی کے سیاحت و ثقافت کے وزیرنعمان کرتلمس نے دیا، عامر خان نے بھی ترک وزیر کو بھارت  آنے  کی دعوت دی ، جس پر انہوں نے کہا وہ جلد بھارت  آئیں  گے،واضح رہے کہ فلم  سیکرٹ سپر سٹار میں عامر خان اور زائرہ وسیم مرکزی کردار نبھارہے ہیں، فلم رواں ماہ 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔


عوامی سروے

سوال: الیکشن 2018 کیلئے کونسی جماعت آپکی فیورٹ؟