24 ستمبر 2018
تازہ ترین
عامر خان کا سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں

بھارتی اداکار عامر خان نے سیاست میں آنے کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے کام میں کر رہا ہوں مجھے نہیں لگتا کہ اس کے لئے مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت ہے۔ پونے میں اپنی این جی او کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بالی وڈ سٹار عامر خان  نے کہا کہ میں تخلیقی میدان میں کام کر رہا ہوں اور اس میدان میں جو لوگ کام کر رہے ہیں ان پر قوم کو بنانے اور سماج کو ایک ساتھ جوڑ کر رکھنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں راجیہ سبھا میں نشست دی گئی تو کیا وہ سیاست میں آنا پسند کریں گے، انہوں نے  جواب دیا کہ ہم بہت سارے کام کر رہے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ ان تمام کاموں کے لئے مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟